حفیظ کو ٹی20 کرکٹ میں دنیا کا چوتھا بلے باز بننے کیلئے مزید 38 رنز درکار، ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز برینڈن میک کولم کو حاصل

ہفتہ 27 فروری 2016 09:35

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء) پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کا چوتھا بلے باز بننے کیلئے مزید 38 رنز درکار ہیں۔ توقع ہے کہ وہ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ( آج) ہفتہ کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 2140 رنز بنا رکھے ہیں، مارٹن گپٹل 1666 رنز کے ساتھ دوسرے، دلشان 1646 رنز کے ساتھ تیسرے اور ڈومینی 1551 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

حفیظ نے اب تک 71 میچز میں 1514 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں ڈومینی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 38 رنز درکار ہیں اگر وہ بھارت کے خلاف میچ میں 38 رنز بنا لیتے ہیں وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :