پاکستان یہ بات ذہین سے نکال کر آج کا میچ کھیلے بھارت کو ہرایا جاسکتا ہے، گنگولی،امید ہے جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی ،پی ایس ایل سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا ، بیان

ہفتہ 27 فروری 2016 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء) بھارت کے سابق کپتان گنگولی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو یہ بات ذہین سے نکال کر آج کا میچ کھیلنا ہوگا کہ بھارت کو ہرایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ ، نو سال سے بھارت کی ٹیم بھارت سے بہتر رہی ہے اس لئے اکثر پاکستانی کھلاڑیوں کا یہ خیال ہے کہ ہم بھارت سے ہار جائینگے لیکن ایسا نہیں ہے پاکستان جیت سکتا ہے پاکستانی ٹیم کو نئی سوچ اور سٹائل کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی گنگولی نے کہا ہے کہ ماضی میں بھارت پاکستان سے بہت زیادہ ہارتا رہاہے اب کچھ ہم بہتر جارہے ہیں پاکستان سپر لیگ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا