انڈین جھنڈا لہرانے والے کرکٹ کے شوقین نوجوان کی درخواست ضمانت منظور کرکے اسکی رہائی کا حکم دے دیاگیا

ہفتہ 27 فروری 2016 09:52

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اوکاڑہ نے مکان کی چھت پرانڈین جھنڈا لہرانے والے کرکٹ کے شوقین نوجوان کی درخواست ضمانت منظور کرکے اسکی رہائی کا حکم دیا ہے تفصیلات کے مطابق چک نمبر 54ٹوایل کے رہائشی نوجوان نے انڈین کرکٹر ویرت کوہلی سے اظہار محبت کرتے ہوئے اپنی دکان میں اسکی تصاویر لگا رکھی تھیں جبکہ ایک روز اس نے اپنے مکان کی چھت پر انڈین پرچم لہرادیا جس پر پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا جسکی ضمانت کیلئے علاقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا گیا مگر کئی روز کی سماعت کے بعد عدالت نے اسکی درخواست ضمانت 18فروری کو مسترد کردی گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ اسداللہ سراج نے اسکی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسکی رہائی کا حکم سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :