راولپنڈی، پولیس نے شہر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ روکنے کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کر دیا

ہفتہ 27 فروری 2016 09:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے راولپنڈی شہر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ روکنے کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔جس کا آغاز سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان عباسی نے راولپنڈی پریس کلب میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے تعاون سے شروع کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کو روکنے کیلئے بھرپور طریقے سے سرگرم عمل ہے ۔ کسی کو پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی اجازت نہ ہے ۔ خلاف ورزی کی صورت میں ہر ممکن قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ پتنگ بازی کیخلاف پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے روکیں۔

متعلقہ عنوان :