فلپائن‘ سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں‘ 42 عسکریت پسند ہلاک متعدد افراد زخمی

ہفتہ 27 فروری 2016 09:56

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء) فلپائن میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائنی فورسز کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھرپیں دارالحکومت منیلا کے قصبہ لیناؤ ڈل سیور میں اس وقت شروع ہوئیں جب عسکریت پسند نیٹ ورک کے خلاف علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا۔ جھڑپوں میں 42 عسکریت پسند ہلاک جبکہ فوجیوں سمیت بڑی تعداد میں افراد زخمی ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :