لندن،الطاف حسین کے گھراورایم کیوایم کے دفترسے ضبط رقم کیس کی سماعت ستمبرتک ملتوی

ہفتہ 27 فروری 2016 10:13

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء)قائدایم کیوایم الطاف حسین کے گھراورایم کیوایم کے دفترسے ضبط کی گئی رقم سے متعلق کیس کی سماعت ستمبرتک ملتوی کردی گئی ،کیس کی سماعت پہلی بارلندن مجسٹریٹ میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پرعدالت میں ایم کیوایم کے وکلاء پیش ہوئے ،دوران سماعت سرفرازمرچنٹ اپنے وکیلوں کے ہمراہ عدالت میں موجودتھے جبکہ قائدمتحدہ الطاف حسین ،میرسرفرازمرچنٹ اورافتخارقریشی کے وکلاء پیش ہوئے ۔

لندن میٹروپولٹین پولیس نے عدالت کوبتایاکہ اس معاملے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں ،ضبط شدہ رقم کاتعلق بھی تحقیقات سے ہے ،سرفرازمرچنٹ کے وکیل نے کہاکہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کیلئے ٹائم ٹیبل مقررکردیاہے ۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پولیس اورپراسیکیوشن مئی کے وسط تک عدالت میں ثبوت پیش کریں گے