’فٹنس برقرار رکھنے کیلئے پراٹھے نہ کھائیں‘،بھارت کیخلاف میچ کا دباؤ نہ لیں قوم کی بڑی توقعات ہیں ان پر پورا اتریں،شہریار خان کی ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف مقابلے سے متعلق کھلاڑیوں کو اہم ہدایت

جمعہ 26 فروری 2016 10:00

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ایشیا ء ٹی ٹوینٹی کپ میں بھارت سے مقابلے سے متعلق قومی ٹیم کو نصیحت کرتے ہوئے کہاہے کہ فٹنس برقرار رکھنے کیلئے پراٹھے نہ کھائیں اوربھارت کیخلاف میچ کا دباؤ نہ لیں قوم کی بڑی توقعات ہیں ان پر پورا اتریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہریار خان نے ایشیا کپ میں حصہ لینے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے اور فٹنس بہتر رکھنے کیلئے پراٹھے نہ کھائیں۔

شہریار خان نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پاکستانی ٹیم دونوں ایونٹس میں عمدہ پرفارم کرے۔شہریار خارن نے پاکستان سپر لیگ میں اچھا پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کی تعریف بھی کی اور کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کا دباؤ نہ لیں قومی کی بڑی توقعات ہیں ان پر پورا اتریں ،آخری دم تک لڑیں مقابلہ نظر آنا چاہیے۔ ۔

متعلقہ عنوان :