شادی ہالوں سے خواتین کے پرس چرانے والے گروہ کا انکشاف،ایس ایس پی کی تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز پرس چور اور جیب تراش گروہ کیخلاف فوری اقدامات کی ہدایت،ذرائع

جمعہ 26 فروری 2016 09:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے مختلف شادی ہالوں سے خواتین کے پرس چرانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایس ایس پی نے پورے نیٹ ورک کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں پرس چور اور جیب تراش گروہ کیخلاف فوری اقدامات کریں بصورت دیگر متعلقہ تھانے کے افسران قانونی گرفت میں ہونگے ۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع نے بتایا کہ تھانہ گڑلڑہ ،ترنول و دیگر علاقوں میں مختلف شادی ہالوں پر خواتین کے پرس چرائے جاتے ہیں اور مخصوص نیٹ ورک بارے پندرہ سال کی عمر کے بچوں کو تھری پیس سوٹوں میں تیار کرکے شادی ہال بھییجا جاتا ہے بعد ازاں پرس چرا کر بھاگ نکلتے ہیں چند روز قبل تھانہ گولڑہ کی حدود میں بھی ایک نامعلوم کم سن چور کا انکشاف ہوا تو مقامی تھانہ حرکت میں آگیا سی سی ٹی وی ویڈیو فوٹیج پر پولیس نہ صرف مخصوص چور گروہ تک پہنچ چکی ہے بلکہ اس سلسلہ میں پولیس کو پریشر میں رکھنے کیلئے متعدد افراد درخواست بازی پر بھی اتر آئے ہیں ایس ایچ او گولڑہ چوہدری اسلم نے آن لائن کو بتایا کہ اس سلسلہ میں ایس ایس پی کی نگرانی میں تمام پولیس پرس چور گروہ کی گرفتاری کیلئے کوششیں کررہی ہے اور امید ہے کہ بہت مخصوص نیٹ ورک کی گردن پر قانونی شکنجہ گاڑھ دینگے سوال کے جواب میں بتایا کہ مقدمہ نامعلوم کم سن چور کیخلاف ہے کسی کیخلاف ذاتی عناد نہیں اس لئے تفتیش میرٹ پر ہوگی