بھارت داعش کو بم اجزاء فراہم کرنیوالا 20 واں ملک ہے‘ سروے رپورٹ

جمعہ 26 فروری 2016 10:14

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء) بھارت داعش کو بم بنانے کے اجزاء فراہم کرنیوالا بیسواں ملک ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات یورپی یونین مینڈیٹ سٹڈی کنفلیکٹ آریامینٹ ریسرچ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے لبنان اور ترکی میں داعش کو حکومتی جاری کردہ لائسنسون کے تحت بم اجزاء قانونی طور پر برآمد کئے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ ک مطابق 20 ممالک کی کمپنیاں داعش کو بموں کے اجزاء فراہم کرنے میں ملوث پائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 51 ممالک کی کمپنیوں جن میں ترکی‘ برازیل اور اقوام متحدہ شامل ہیں نے داعش نے 700 بموں کے اجزاء فروخت کئے جس سے تنطیم نے دھماکہ خیز مواد بنایا۔ بیس ماہ پر مبنی اس سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ترکی کی تیرہ جبکہ بھارت کی سات کمپنیاں اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں جبکہ بھارت کا اس حوالے سے 20 واں نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :