عز یر بلوچ سے اہل خانہ کی ملاقات، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو29فروری تک نوٹس جا ری

جمعرات 25 فروری 2016 09:00

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء)سندھ ہا ئی کو رت نے عز یر بلوچ سے اہل خانہ کی ملاقات کروانے کی درخواست پر ڈی جی رینجرز اور دیگر کو29فروری تک نوٹس جا ری کر دیے ہیں تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کو رٹ کے2رکنی بینچ نے لیا ری گینگ وار کے سر براہ عزیر بلوچ کے اہل خانہ کے وکیل کی جا نب سے عزیر بلوچ سے ملاقات کروانے کے متعلق درخواست پر ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر فر یقین کو29فروری تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے عزیر بلوچ کے اہل خانہ کی جا نب سے سندھ ہا ئی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں ان کے وکیل نے مو قف اختیار کیا کہ عزیر بلوچ رینجرز کی تحویل میں ہیں عدا لتی حکم کے با وجود اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے سندھ ہا ئی کورٹ رینجرزکو پا بند کرے کہ وہ عزیر بلوچ سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات قا نون کے تحت کروائے۔

متعلقہ عنوان :