سی پی پی اے کی نیپراکو بجلی 3 روپے 38 پیسے سستی کرنے کی درخواست

جمعرات 25 فروری 2016 09:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی 3 روپے 38 پیسے سستی کر نے کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے بجلی سستی کرنے کی درخواست کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں صارفین سے 9 روپے 86 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے ہیں لہٰذا بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 38 پیسے کمی کی جائے۔

(جاری ہے)

نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے یکم مارچ کوسماعت مقرر کی ہے

متعلقہ عنوان :