اقوام متحدہ آئندہ چند دنوں میں شمالی کوریا کیخلاف قرارداد منظور کریگا ، چین ، جوہری ایشو کے حل کیلئے پیانگ یانگ کو مذاکراتی میز پر واپس لانا ہوگا ، وانگ ژی

جمعرات 25 فروری 2016 09:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کیخلاف اقوام متحدہ کی قرارداد میں نمایاں پیش رفت ہوچکی ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں اس قرارداد کے منظور کئے جانے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اس قرارداد پر عملدرآمد شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی راہ میں بڑی رکاوٹ حائل ہو جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا جوہری میزائل پروگرام ہرگز قابل قبول نہیں اور ہم پیانگ یانگ کو جوہری ریاست کے طور پر کسی صورت قبول نہیں کرینگے تاہم انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں شمالی کوریا کے جوہری ایشو کو حل کرنے کیلئے ناکافی ہیں اس ایشو کے حل کیلئے واحد اور ٹھوس راستہ مذاکرات ہیں اور ہمیں ہر ممکن شمالی کوریا کو مذاکراتی میز پر واپس لانے کیلئے کوشش کرنا ہوگی

متعلقہ عنوان :