کینسرسے خاتون ہلاک، جانسن اینڈ جانسن کمپنی پر مقدمہ درج ، امریکی عدالت نے ملٹی نیشنل ادارے کو ہلاک ہونے والی خاتون کے اہلخانہ کو 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 25 فروری 2016 09:09

سینٹ لوئس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء ) امریکی ریاست میسوری کی ایک عدالت نے مشہور ملٹی نیشنل ادارے جانسن اینڈ جانسن کو کمپنی کی مصنوعات کے استعمال سے کینسر میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والی خاتون کے اہلخانہ کو 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا. بر طا نو ی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ خاتون کئی دہائیوں سے جانسن اینڈ جانسن کا بے بی پاوٴڈر اور شاور اینڈ شاور استعمال کر رہی تھیں.جیکولین فاکس نامی خاتون کے اہلخانہ کے وکیل اور عدالتی دستاویزات کے مطابق پیر کو سنائے گئے فیصلے میں سینٹ لوئس کی عدالت نے کمپنی کو متاثرہ خاندان کو ایک کروڑ ڈالر کی رقم اصل نقصان اور 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم تادیبی نقصان کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا.جانسن اینڈ جانسن پر دائر کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کمپنی اپنی فروخت میں اضافے کی غرض سے صارفین کو اس حوالے سے خبردار نہیں کرتی کہ اس کی پاوٴڈری مصنوعات کینسر کا باعث بن سکتی ہیں.کمپنی کے خلاف میسوری کی عدالت میں تقریبا ایک ہزار مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جبکہ نیو جرسی میں بھی 200 مقدمات درج کیے گئے.واضح رہے کہ برمنگھم، الباما کی رہائشی فاکس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 35 برس سے جانسن اینڈ جانسن کی مصنوعات بے بی پاوٴڈر اور شاور اینڈ شاور استعمال کر رہی تھیں، جس کے بعد تقریبا? 3 سال قبل ان کے بچہ دانی کے سرطان میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی.فاکس گذشتہ برس اکتوبر میں 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں، جس کے بعد ان کے اہلخانہ نے کمپنی پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا.متاثرہ خاندان کے وکیل جیرے بیزلے کے مطابق 3 ہفتے تک چلنے والے مقدمے کے بعد عدالت نے جانسن اینڈ جانسن کو فراڈ، غفلت اور سازش کا ذمہ دار ٹھہرایا.دوسری جانب جانسن اینڈ جانسن کے ترجمان کیرول گوڈرچ کا کہنا تھا، 'صارفین کی صحت اور حفاظت سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ بھی مقدم نہیں ہے اور ہم مقدمے کے نتیجے سے مایوس ہیں، ہمیں متاثرہ خاندان سے ہمدردی ہے لیکن ساتھ ہی ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ کاسمیٹک پاوٴڈر کی سیفٹی کی جانچ کئی دہائیوں کے سائنسی ثبوتوں کی روشنی میں کی جاتی ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :