سعودی پراسیکیوٹر جنرل کا ایران کیلئے جاسوسی کرنیوالے16 ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ،ملزمان پر سعودی عرب کی سلامتی، حساس اداروں اور اقتصادی مراکز کو نقصان پہنچانے جیسے دیگر الزامات ہیں

جمعرات 25 فروری 2016 09:09

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء)سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں عدالتوں میں پیش کیے گئے 16 ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی ایک خصوصی فوج داری عدالت نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر اور محکمہ تعلیم سے پچیس سال سے وابستہ ایک ملزم کا ٹرائل جاری ہے۔

ان پر ایران کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فوج داری عدالت میں جاری سولہ ملزمان کے ٹرائل کے دوران ان پر ملک سے بد دیانتی، دشمن ملک ایران کے انٹیلی جنس اداروں کی خاطر سعودی عرب کی حساس معلومات چوری کرنا، فوج اور سیکیورٹی اداروں سے متعلق معلومات دشمن کو مہیا کرنا، ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانا، ملک کے حساس اداروں اور اقتصادی مراکز کو نقصان کے لیے نو ہزار یورو کی رقم حاصل کرنا، غیرقانونی اسلحہ رکھنا اور حساس معلومات بیرون ملک ارسال کرنا جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :