امریکی خفیہ ادارہ بان کی مون اور انجیلامر کل کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا رہا ،وکی لیکس کا انکشاف،این ایس اے نے جرمن چانسلر اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے مابین 2008ء میں بات چیت سنی تھی،رپورٹ

جمعرات 25 فروری 2016 09:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء)وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارہ این ایس اے جرمن چانسلر انجیلامرکل اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا رہا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وکی لیکس نے جرمن چانسلر انجیلاامرکل کی خفیہ نگرانی کے حوالے سے تازہ انکشاف میں بتایا کہ امریکی خفیہ ادارے ”این ایس اے“نے جرمن چانسلرامرکل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے مابین 2008ء میں ہونے والی بات چیت سنی تھی۔

اس ملاقات میں بان کی مون نے تحفظ ماحول کے لیے اقدامات اور یورپی رہنماؤں کو ایک جگہ جمع کرنے کے حوالے سے مارکل کی کوششوں کی تعریف کی تھی۔ وکی لیکس کی دستاویزات میں چانسلر مارکل کی فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی اور سابق اطالوی وزیراعظم سلویو بیرلسکونی کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خفیہ نگرانی کا بھی تذکرہ ہے۔