افغانستان میں بدامنی سے پاکستان متاثر ہوتا ہے، بیرونی ممالک کابل پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں،خواجہ آصف ،افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے مثبت اثرات پورے خطہ پر پڑیں گے، وزیر دفاع کا ایو ان میں اظہا ر خیال ، افغان پارلیمانی وفد کی قومی اسمبلی میں آمد اراکین نے پر تپا ک استقبا ل کیا
جمعرات 25 فروری 2016 09:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین امن مذاکرات جلد شروع ہوں گیجس کے مثبت اثرات پورے خطہ پر پڑیں گے ۔ افغانستان میں بدامنی سے پاکستان شدید متاثر ہوتا ہے پاکستان میں امن کے قیام کے لئے افغانستان میں امن ضروری ہے افغانستان پر بیرونی ممالک اثر انداز ہونے سے گریز کریں افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہئے ۔
وزیر دفاع نے افغان پارلیمانی وفد کی قومی اسمبلی میں آمد پر انہیں خوش آمدید کہاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی افغان پارلیمانی وفد کی قومی اسمبلی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا ۔ افغان پارلیمانی وفد سپیکر گیلری میں پہنچا تو پارلیمانی اراکین نے انہیں کھڑے ہو کر خوش آمدید کہا اور استقبال کیا ۔(جاری ہے)
افغان پارلیمانی وفد کے اراکین نے بھی کھڑے ہو کر پرتپاک استقبال کا شکریہ ادا کیا ۔
اپوزیشن لیڈروں نے بھی افغان وفو کو خو ش آمدید کہا اور تقاریر کیں ۔ افغان جرگہ کے سپیکر عبدالرؤف ابراہیمی کی سربراہی میں 14 رکنی افغان پارلیمانی پاکستان کے دورے پر ہیں ۔اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے افغان پارلیمانی وفد اور افغان پارلیمانی کے سپیکر کو خوش آمدید کہا افغانستان اور پاکستان کے مابین تاریخی تعلق رہا ہے جس میں خوشی ہے کہ سپیکر افغان پارلیمنٹ پاکستان میں آئے دونوں ملکوں نے بڑے بڑے بحران دیکھے ہیں اور اب ہم اس بحرانوں سے باہر آ رہے ہیں جمہوریت سے دونوں ملکوں کے مسائل ختم ہو جائیں گے دنوں ملکوں کا کلچر ، فوڈ ، سیاسی روایات ایک جیسی ہیں افغانستان اور پاکستان کا تعلق ایک رہا ہے سپیکر افغان عبدالرؤف ابراہیمی کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی افغان پارلیمانی وفد سے قومی اسمبلی آنے پر خوش آمدید کہا ۔ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات قریبی ہیں یہ تعلقات لازوال ہیں 40 سال سے افغانستان اور پاکستان کے تاریخ کے کٹھن مراحل دیکھے ہیں یہ مسائل اب بھی ہیں ۔ مختلف گروپ کے مذاکرات شروع ہوئے ہیں افغان صدر اور پاک لیڈر شپ اور افواج کے روابط اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں پاکستان نے اعلان کیا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے ہمارے ذہن میں یہ واضح ہے کہ امن بیک وقت ہی دونوں ملکوں میں قائم ہو گا ایک ملک میں پرامن اثرات دوسرے ملکوں پر پڑے گا ۔ امن کا راستہ اور فیصلہ افغان عوام ہوں گے ۔ دونوں ملکوں کے عوام کے رشتے امن کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ امن کے ساتھ رہ کر ترقی کرنا چاہتے ہیں ۔ڈاکٹر شیریں مزاری راہنما پی ٹی آئی نے بھی افغان پارلیمانی وفد کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ افغان دھڑوں کے مابین مذاکرات کامیاب ہوں اور دونوں ممالک اکٹھے بیٹھ کر مسائل حل کریں ۔ امن خطہ کی ضرورت ہے افغانستان میں امن مذاکرات ضروری ہیں افغانستان مذاکرات میں پاکستان کے امور اور مسائل پر بھی غور ہونا چاہئے ۔پاکستان کی پوری قیادت افغان امن مذاکرات کو کامیاب بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے حکومت آرمی چیف کے دورہ قطر کے بارے ایوان کو اعتماد میں لے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوندل نے بھی افغان پارلیمانی وفد کو خوش آمدید کہا خطہ کی اہمیت پوری دنیا جانتی ہے اس خطہ میں امن ہونا چاہئے پاکستان اور افغانستان کو معیشت کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے بھی افغان پارلیمانی وفد کی ایوان آمد پر خوش آمدید کہا اور ہمارے لئے خوشی کا موقع ہے کہ افغان جرگہ کے سپیکر ہمارے ایوان میں آئے ہیں انہوں نے پخیر راغلے رورا کہہ پر افغان وفد کو خوش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں امن ہونا چاہئے ۔ یہ دورہ باہمی تعاون اور تجارت کا حصہ ہے مثبت طرز عمل سے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کر سکتے ہیں تاکہ ایک دوسرے سے تعلقات بہتر ہوں ہمارے مسائل مشترکہ ہیں اور مقاصد بھی مشترکہ ہیں ۔ہم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے دونوں ملکوں کے نمائندے باہمی مذاکرات سے باہمی مسائل کو حل کریں افغان دھڑوں کے مابین امن مذاکرات شروع ہوئے ہیں مارچ میں دوبارہ مذاکرات ہونے والے ہیں ۔ افغانستان کھنڈرات میں تبدیل ہوا ہے اس کے اثرات پاکستان پر ہیں یہ مسئلہ مکمل طور پر ختم ہونا چاہئے اگر افغانستان میں امن نہ ہوا تو پاکستان میں امن نہیں ہو گا علامہ اقبال نے افغانستان کو ایشیاء کا دل کہا ہے اس لئے دل کو پرسکون رہنا چاہئے ۔اے این پی کے غلام احمد بلور نے بھی افغان پارلیمانی وفد کی قومی اسمبلی آمد پر خوش آمدید کہا ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات نہ ہوں تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بھی افغان وفد کی قومی اسمبلی آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کی آمد ایک تاریخی قدم ہے افغان پارلیمنٹبھی سپریم ہے دونوں ملکوں کی پارلیمانی کو مشترکہ اقدامات کر کے امن قائم میں کردار ادا کریں ۔دونوں ملکوں کے پارلیمانی تعلقات مزید استوار ہونے چاہئیں دونوں ملکوں کے مابین بداعتمادی ختم کرنے میں پارلیمنٹ اہم کردار ادا کر سکتا ہے ہم افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں مزاکرات کو اگے بڑھنا چاہئے تاکہ خطہ میں امن قائم ہو ۔افغانستان وفد کو محمود خان اچکزئی نے بھی خوش آمدید کہا بھارت سے جنگ کے دوران افغانستان نے پاکستان کی حمایت کی اور مغربی سرحد پر امن کی یقین دہانی کرائی تھی اگر ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک جلنے سے بچیں تو دونوں ممالک کو بین الاقوامی ضمانت دیں کہ وہ ایک دوسرے کی خود مختاری کی ضمانت دیں اور ایک دوسرے کی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی خود مختاری کی حفاظت کریں اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کریں ایشیاء کا دل افغانستان ہے اور اگر دل میں خرابی ہو گی تو پورا ایشیاء بیمار پڑ جائے گا ۔ وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے بھی افغان وفد کو خوش آمدید کہا وفد کی آمد پر دونوں ملکوں کے مابین اعتماد بڑھے گا پاکستان افغان دھڑوں کے مابین مذاکرات کامیاب دیکھنا چاہتا ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 25 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
6ماہ قبل قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی تھی ، مشتاق احمد
-
ایشیاء کپ ٹی 20چار بھارتی باؤلرز کے چار،چار اوورز میں 23,23رنز
-
اپوزیشن کا مردم شماری با رے حکو متی تا خیری حر بو ں پر احتجا ج ،قومی ترقی کے لئے مردم شماری انتہائی ضروری ہے،حکومت احتجاجی مظاہروں کی آڑ میں مردم شماری کا پروگرام موخر نہ کرے ،خورشید شاہ ،فوج اگر ... مزید
-
چیف شماریات نے مردم شماری کو فوج کی دستیابی سے مشروط کر دیا ،پاک فوج کے جوان سیکورٹی کیلیے دستیاب نہ ہوئے تو مردم شماری میں تاخیر کا خدشہ ہے،آصف باجوہ کیسینٹ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ، قانون کے مطابق ... مزید
-
حلقہ این اے 122لاہور کے ضمنی انتخاب بارے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج،الیکشن شفاف انداز میں نہیں ہوا ضمنی انتخاب میں دھاندلی کرائی گئی،علیم خان
-
سی پی پی اے کی نیپراکو بجلی 3 روپے 38 پیسے سستی کرنے کی درخواست
-
عز یر بلوچ سے اہل خانہ کی ملاقات، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو29فروری تک نوٹس جا ری
-
بارشوں میں کمی کے باعث گرمی کا موسم وقت سے پہلے آسکتا ہے ، محکمہ موسمیات
-
پشاور، حکومت نے صوبے میں نظام صلوة آئندہ رمضان سے نافذکرنے پر باہمی آمادگی کا اظہار
-
نیکٹا کی ہیلپ لائن تفریح کا ذریعہ بن گئی،نو جنوری سے دسمبر2015ء تک 58591 کالیں موصول
-
امریکی خفیہ ادارہ بان کی مون اور انجیلامر کل کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا رہا ،وکی لیکس کا انکشاف،این ایس اے نے جرمن چانسلر اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے مابین 2008ء میں بات چیت سنی تھی،رپورٹ
-
اٹلی نے سابق وزیراعظم برلسکونی کی جاسوسی پر امریکی سفیر کو طلب کر لیا،امریکی ادارے نے 2008ء اور 2011ء کے درمیان سابق وزیراعظم کے فون ٹیپ کئے تھے
-
امریکہ نے زکا وائرس کی جنسی عمل کے ذریعے منتقلی کی تحقیقات شروع کردیں،زکا وائرس کے جنسی طور پر منتقل ہونے کا پہلا معاملہ رواں ماہ کے آغاز میں ریاست ٹیکساس میں منظر عام پر آیا
-
شام میں خانہ جنگی ، پانچ برسوں میں 3 لاکھ 70 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے
-
بشارالاسد کی موجودگی میں شام میں امن قائم نہیں ہو سکتا، امریکی وزیرخارجہ، شام کو متحد رکھنے کیلئے وقت تیزی سے نکلا جا رہا ہے،لڑائی طول پکڑ گئی توشام ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتا ہے،فائر بندی ناکام ہو ئی تو ... مزید
-
سعودی پراسیکیوٹر جنرل کا ایران کیلئے جاسوسی کرنیوالے16 ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ،ملزمان پر سعودی عرب کی سلامتی، حساس اداروں اور اقتصادی مراکز کو نقصان پہنچانے جیسے دیگر الزامات ہیں
-
سعودی عرب کا تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے خواتین بھرتی کرنے پرغور،خواتین کو بھرتی کرنے کا اصل مقصد دفاتر، کمپنیوں اور دوسرے اداروں میں ممنوعہ سامان کی ترسیل روکنا ہے ، خواتین مشکوک سامان کی بہتر چھان ... مزید
-
کینسرسے خاتون ہلاک، جانسن اینڈ جانسن کمپنی پر مقدمہ درج ، امریکی عدالت نے ملٹی نیشنل ادارے کو ہلاک ہونے والی خاتون کے اہلخانہ کو 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا
-
اقوام متحدہ آئندہ چند دنوں میں شمالی کوریا کیخلاف قرارداد منظور کریگا ، چین ، جوہری ایشو کے حل کیلئے پیانگ یانگ کو مذاکراتی میز پر واپس لانا ہوگا ، وانگ ژی
-
شام : تکفیری باغیوں کے راکٹ حملے ، پانچ بچوں سمیت 12افراد ہلاک
-
داعش نے حملوں کیلئے قرآن پاک کے نسخوں میں بھی بم نصب کرنا شروع کردیئے
-
نیپال لاپتہ ہونیوالے طیارے کا ملبہ مل گیا ،تمام 23 افراد ہلاک ، چینی اور کویتی شہری بھی شامل ہیں
-
مذاکرات میں شرکت کیلئے ابھی تک افغان حکومت نے پیشکش نہیں کی،ترجمان طالبان
-
ملک بھر سے دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،آرمی چیف ، دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے حتمی مرحلے کو جلد از جلد شروع کیا جا ئے ،سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائیاں تیز کی جائیں،جنرل راحیل ... مزید
-
پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کے آرمی چیف کی توسیع کے بیان کی تردید کر دی،بیان کی تحقیقات کررہے ہیں کہاں سے آیا ہے ، آرمی چیف کی تقرری کا دستور کے تحت ایشو ہے اس پر بحث ختم ہونی چاہیے،رہنماء پیپلز پارٹی،اداروں ... مزید
-
سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر
-
ملک میں 182 مشکوک مدارس کو بند کر دیا ،وفاقی وزیر داخلہ، غیر ملکی امداد سے چلنے والے 190 مدارس ہیں جن میں پنجاب میں 147 ، سندھ میں 6، کے پی کے میں 7 اور بلوچستان کے 30 مدارس شامل ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت ... مزید
-
بھارتی ہائی کمشنرکی وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،پٹھا ن کوٹ حملہ ، پاک بھارت مذاکرات سمیت اہم امور پر تبالہ خیال، پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کی پالیسی ... مزید
-
پنجاب اسمبلی،خواتین کو تشدد سے تحفظ کابل 2015ء متفقہ منظور ،خواتین کے جسم پر تشدد، گھریلو تشدد، نفسیاتی استحصال ، معاشی استحصال، جنسی تشدد ، کسی جرم میں رعائت یا کوئی سائبر کرام پر قانون کا اطلاق ... مزید
-
بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے کبھی کرپشن نہیں چھوڑ سکتے، عمران خان،کرپشن کے خاتمے تک ملک کا کوئی مستقبل نہیں،دھاندلی روکنا چیلنج ہے،مسلم لیگ (ن) کا کپتان کھیل کے دوران ایمپائر کو ساتھ ملا لیتا ہے، ... مزید
-
سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف حکم امتناعی برقرار،ریکارڈ کامکمل جائزہ اور تما م اپیلوں کوایک ساتھ سن کر فیصلہ کریں گے،چیف جسٹس،سماعت7مارچ تک ملتوی
-
وڈھ،گروک میں بارودی مواد نے آگ پکڑلی ،گھر میں زور دار دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت 7افراد جاں بحق ، 14افراد شدید زخمی
-
افغانستان میں بدامنی سے پاکستان متاثر ہوتا ہے، بیرونی ممالک کابل پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں،خواجہ آصف ،افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے مثبت اثرات پورے خطہ پر پڑیں گے، وزیر دفاع ... مزید
-
این اے کمیٹی نے ایف بی آر سے سوئس بنکوں میں پڑے ہوئے 200ارب ڈالر پر بریفنگ مانگ لی`وزارت خزانہ کے 1ارب62کروڑ کے چار منصوبوں کی منظوری، نوید قمر کا نجکاری ترمیمی بل کمیٹی میں پیش نہ کرنے پر شدید احتجاج` ... مزید
-
امریکہ پاکستان میں ڈرون حملوں کا جواز مہیا کرنے میں نا کام،ڈرون حملے امریکا کی انسداد دہشت گردی کوششوں میں بنیادی حیثیت حاصل کر نے کے با وجود اوباما انتظامیہ ان کی بنیادی شفافیت ظاہر کرنے میں ناکام ... مزید
-
انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس، الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین تجرباتی بنیادوں پر آزمانے کی ہدایت،بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے تجرباتی بنیادوں پر آ ن لائن اور سمارٹ ... مزید
-
کیری کا پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کا دفاع، طیا رو ں کی فروخت پیچیدہ معاملہ ہے ،پاکستان امریکہ کا اتحادی اور اسکی فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کافی ساتھ دیا ، ایف 16 کی فرو خت پر مخا لفت نہ ... مزید
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس سروس بحال ،پہلی بس 22مسافروں کو لیکر واہگہ کے راستے بھارت روانہ ،سمجھوتہ ایکسپریس آ ج روانہ ہو گی
-
لاہورایئرپورٹ سے 20کروڑروپے کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، ملزم ذیشان بٹ کا تعلق پنجاب کی ایک کاروباری شخصیت سے بتایا جارہا ہے
-
بھا رت ،جے این یو کے دو طلبہ نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ، دونو ں طلبہ پر پا کستا ن کے حق میں نعرے با زی اور ملک سے غداری کا الزام ہے
-
بھارت سے کیمیکل لگے لہسن کی دآمد، سکندر حیات نے خبر کا نوٹس لے لیا ، تحقیقات ، ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.