اوور 50 ویٹرنز منی ورلڈ کپ ،پاکستان ویٹرنز نے سری لنکا بلیوز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

بدھ 24 فروری 2016 09:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء) اوورففٹی ویٹرنز منی ورلڈ کپ کے مقابلے سری لنکا میں جاری ہیں۔ نواب عاشق حسین قریشی کی قیادت میں کولٹس کرکٹ گراؤنڈ سری لنکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویٹرنز نے سری لنکا بلیوز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا اور ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی سمیٹ لی۔ سری لنکا بلیوز نے پہلے کھیلتے ہوئے 29.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ایس فرنانڈو نے 42، ایس الیگزینڈر نے 38، جی پریرا 13 اور جے کومونڈو نے 34 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ پاکستان ویٹرنز کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد اکرم رضا نے 4/28، جاوید حیات 2/36، غفار کاظمی 1/11، آر ارشد نے 1/13 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان ویٹرنز نے 24.5 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ اشرف پکھالی نے 40، دستگیر بٹ 9، غفار کاظمی 11 رنز ناٹ آؤٹ اور ساجد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ سری لنکا بلیوز کی طرف سے ہیلی ٹریچی نے 1/30 اور ایس فرنانڈو نے 1/33 وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :