مریدکے،خاوندنے بیوی سے جھگڑکرخودآگ لگاکرخودکشی کرلی

بدھ 24 فروری 2016 09:47

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء)تھانہ صدر کے علاقہ ننگل ساہداں میں خاوند نے بیوی سے جھگڑ کر خود کو آگلگاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عثمان نامی شخص کا بیوی کے ساتھ اکلوتی بیٹی کے معاملے پر جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر عثمان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ قریبی افراد نے آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کی مگر اس دوران اس کا آدھے سے زیادہ جسم جھلس گیا۔ زخمی کو مخدوش حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کے جاں بحق ہونے کی خبرموصول ہوئی۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔