ایمپلی فائر ایکٹ کیس،عمران خان سمیت 27 ملزمان کے دوبارہ وارنٹ جاری،ملزم آصف نذر عرف ڈی جے بٹ کا صحت جرم سے انکار،عدالت نے فرد جرم کر دی،ملزمان آئندہ پیشی پر پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کرینگے، پراسکیوٹر

بدھ 24 فروری 2016 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء) اسلام آباد کے علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید نے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس ملزم آصف نذر عرف ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور طاہر سمیت ستائیس ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجسٹریٹ اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید نے کیس کی سماعت کی ملزم آصف نذر عرف ڈی جے بٹ اور پراسکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب ملزمان آئندہ پیشی پر بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کرینگے اس دوران ڈی جی بٹ نے صحت جرم سے انکار کیا عدالت نے ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر ملزمان کے دوبارہ ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کئے عدالت نے پندرہ دن میں چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی

متعلقہ عنوان :