احتساب اور سیاسی ایشوز پر فوج کا کردار تلاش کرنا مناسب نہیں،آصف زرداری،جنرل راحیل شریف نے توسیع نہ لینے کا عندیہ دے کر پیشہ ورانہ رویئے کا مظاہرہ کیا، قوم سیاسی قوت اور فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکے ،اندرون و بیرونی دشمن بدترین خطرات سے دو چار کررہے ہیں علیحدگی پسند بیرونی آقاؤں کی مدد سے ملک وقوم کو منتشر کررہے ہیں،بیان

بدھ 24 فروری 2016 10:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم سیاسی قوت اور فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکے ، احتساب ، سیاسی و دیگر ایشوز پر فوج کا کردار تلاش کرنا مناسب نہیں ہے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے توسیع نہ لینے کا عندیہ دے کر پیشہ ورانہ رویئے کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ اندرون و بیرونی دشمن بدترین خطرات سے دو چار کررہے ہیں علیحدگی پسند بیرونی آقاؤں کی مدد سے ملک وقوم کو منتشر کررہے ہیں خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی ملک کیخلاف سازش ہے کراچی میں منظم جرائم بھتہ خوری بھیانک سازش ہے قوم سیاسی قوت اور فوج کے ساتھ مل کر ملک سے دہشتگردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کئی سال سے مسائل سے دو چار ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اس وقت پر ریٹائرمنٹ کا اعلان قبل ازوقت ہے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے عوامی امیدیں مایوس میں بدل سکتی ہیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے توسیع نہ لینے کا عندیہ دے کر پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ضرب عضب سے دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں سہولت کاروں کی سرکوبی نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ضرب عضب سے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قیادت کا تسلسل ضروری ہے انہوں نے کہا کہ قوم اور میڈیا کو قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کرنا چاہیے تاثر نہیں دینا چاہیے کہ قوم فورسز کی قربانیوں کی معترف ہیں احتساب سیاسی اور دیگر ایشوز پر فوج کا کردار تلاش کرنا مناسب نہیں ہیں