عمان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ، پاکستان اور افغانستان میں کیا مشترک ہے؟؟ بھارتی کمنٹیٹرکے ٹویٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

منگل 23 فروری 2016 09:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء)معروف کرکٹ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کے ایک ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ آکاش چوپڑا نے ٹویٹ کیا کہ عمان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ، پاکستان اور افغانستان میں کیا مشترک ہے؟ ان سب ٹیموں میں باوٴلنگ شروع کرنے والے فاسٹ باوٴلر پاکستانی ہے۔ آکاش چوپڑا کے اس ٹویٹ کے بعد انٹرنیٹ پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

افغانستان سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا شائقین نے آکاش چوپڑا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ٹویٹ پر معافی مانگیں اور اپنا ریکارڈ درست کریں ۔ افغانستان کی ٹیم میں شامل کوئی کھلاڑی پاکستان نہیں ۔ آکاش چوپڑا نے ابھی تک اس ٹویٹ پر کسی بھی شائق کو کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :