کراچی،دہشت گردوں کو سہولت فراہمی ،ڈاکٹر عاصم کیس کی اہم دستاویزات غائب ،ایم کیو ایم سے متعلق 9اہم بل غائب ، رینجرز کی تفتیشی افسر کیخلاف کارروائی کی درخواست

منگل 23 فروری 2016 09:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء)دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کے الزام میں ڈاکٹر عاصم کیس کے اہم دستاویزات غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، کیس میں متحدہ قومی موومنٹ سے متعلق 9اہم بلز غائب کردیئے گئے ہیں ، رینجرز نے تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو کیس کی سماعت کی دوران رینجرز پراسیکیوٹر نے اہم ریکارڈ غائب ہونے کی بھی نشاندہی کی۔ رینجرز وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے جعلی کاغذات جمع کروائے ہیں اور ایم کیو ایم سے متعلق نو اہم بلز غائب کردیئے، جبکہ رینجرز نے تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کردی۔عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ کمپیوٹرائزڈ ڈاکیومنٹس غائب نہیں ہوسکتے