خواجہ آصف کوالیکشن سے راہ فراراختیارنہیں کرنے دینگے،عثمان ڈار،وفاقی وزیرپانی وبجلی دوبارہ الیکشن کے ڈرسے عدالت میں پیش نہیں ہوئے،انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق اوردوبارہ گنتی سے دھاندلی ثابت،حلقہ این اے 110میں الیکشن دوبارہ ہوگا، رہنماء پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکی عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیاسے گفتگ

منگل 23 فروری 2016 09:28

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے سابق امید وار حلقہ این اے110عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ خواجہ آصف کو الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف دوبارہ الیکشن کے ڈر سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے کہاکہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق اور دوبارہ گنتی سے دھاندلی ثابت ہو گی اور بہت جلد حلقہ این اے 110میں دوبارہ الیکشن ہو گا ۔

عدالت نے خواجہ آصف کو اور مجھے طلب کیا تھا میں تو آگیا ہوں لیکن خواجہ آصف اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق امید وار حلقہ این اے110عثمان ڈار نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں پیشی کے بعدکہا کہ شہر سیالکوٹ کی عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ خواجہ آصف کو الیکشن سے فرار نہیں ہونے دیں گے