مصر میں مصنف احمد ناجی کو فحش نگاری پردو سال قید کی سزا،”زندگی گزارنے کی رہنما“ ناول سے چند اقتباس سرکاری ہفتہ وار جریدے” اخبار الادب“ میں شائع ہوئے تھے

منگل 23 فروری 2016 09:43

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء) مصر میں عدالت نے ایک مصنف کو فحش افسانے ایک سرکاری ادبی جریدے میں شائع ہونے کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی دی ،ایک شہری کی جانب سے دائر مقدمے میں استدعا کی گئی تھی کہ اقتباس کے نتیجے میں انھیں تکلیف ہوئی اور ان کے دل کی دھڑکن بے تریب ہو گئی۔مصنف احمد ناجی کو پہلے مقدمے میں بری کر دیا گیا تاہم بعد میں استغاثہ نے فیصلے کے خلاف دوبارہ اپیل کی۔

عدالت میں مصر کے معروف ادیبوں نے احمد ناجی کا دفاع کیا۔ انھوں نے احمد کی سزا کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملک میں آزادِ رائے پر حملہ قرار دیا۔ مصر کے ایک نمایاں کام نویس ابراہیم عیسیٰ نے روزنامہ المقال میں اپنے کالم میں اتوار کو عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا پر سخت تنقید کرتے ہوئے صدر السیسی پر الزام عائد کیا کہ ان کا طرز حکومت اس رہنما کے اسلامی اقتدار سے مختلف نہیں جیسے انھوں نے خود معزول کیا۔

(جاری ہے)

آپ کی ریاست اور اس کی ایجنسیاں آپ کے پیشرو کی طرح لگتی ہیں جس میں مفکروں، سوچ اور تخلیق سے نفرت کی جاتی ہے اور صرف منافق، چاپلوسی کرنے والوں، حمایت میں اور خوشامدی نظمیں لکھنے والوں کو پسند کیا جاتا ہے۔احمد ناجی کے ناول”زندگی گزارنے کی رہنما“ سے چند اقتباس سرکاری ہفتہ وار جریدے’ اخبار الادب ‘ میں شائع ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :