ترکی‘ سیکیورٹی فورسز کا کرد باغیوں کے خلاف آپریشن‘ تین فوجی ہلاک

منگل 23 فروری 2016 09:41

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء) ترکی میں سیکیورٹی فورسز کی کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں تین ترک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک جنرل سٹاف کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سیرناک میں شامی سرحد کے نزدیک کرد باغیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ترک فورسز اور کرد باغیوں کے درمیان مختلف جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں ایک فوجی موقع پر ہلاک جبکہ دیگر دو ہسپتال جا کر دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :