بھارتی وزیر اعظم سے بات چیت کی خواہش بنارس یونیورسٹی کے طالب علم کو مہنگی پڑھ گئی، بی جے پی کے کارندوں نے طالب علم کو مار مار کر ادھ موا کر دیا

منگل 23 فروری 2016 09:41

بنارس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء) بھارتی وزیر اعظم سے بات چیت کی خواہش بنارس یونیورسٹی کے طالب علم کو مہنگی پڑھ گئی ۔ بی جے پی کے کارندوں نے طالب علم کو مار مار کر ادھ موا کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز بھارتی وزیر نریندر مودی کی بنارس یونیورسٹی آمد پر طالب علم وزیر اعظم سے ملاقات اور بات چیت کے لئے آگے بڑھا تو تقریب میں موجود لوگوں نے پوچھا کہاں سے آئے ، کون ہو، سوالات کا اختتام ہونا تھا کہ پی جے پی کے کارندے پہنچ گئے اور طالب علم پر تھپڑوں اور لا تو ں کی بارش کر دی ۔

طالب علم پر تھپڑوں کی بارش بھارتی وزیر اعظم خاموشی سے کھڑے دیکھتے رہے ۔ طالب علم نے شدید احتجاج کیا ۔ طالب علم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم سے ملنا چاہتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :