چینی ماہرین کی کامیابی ،5منٹ میں فون چارج کرنے والا چارج تیار کرلیا ،خود بیٹری کی لائف کو بھی 4 گنا بڑھادیتا

منگل 23 فروری 2016 09:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء) چینی ماہرین نے ایسا چارجر تیار کیا ہے جو صرف5منٹ میں آپ کے فون کو چارج کرے گا جب کہ یہ چارجر خود بیٹری کی لائف کو بھی 4 گنا بڑھادیتا ہے۔کراڈ فنڈنگ ویب سائٹ کے مطابق ڈیش اے ایس اے پی ( ایز سون ایز پاسیبل چارجر کو چینی ماہرین نے تیار کیا ہے اور یہ بیٹری چارجر خود بھی یوایس بی پورٹ اور دیگر آلات سے چارج ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیش چارجرکی چارج کرنے کی گنجائش 5 ہزار ایم اے ایچ ہے جبکہ بازار میں دستیاب بہترین بیٹری چارجر آلات اب تک 2 ہزار ایم اے ایچ سے آگے نہیں پہنچ سکے۔ایک اے ایس اے پی چارجر لگاتار 3 آئی فون چارج کرنے کیلئے کافی ہے جن میں 15 منٹ سے زائد کا وقفہ نہیں لگتا۔ ٹیکنالوجی کے دیگر ماہرین نے کہا ہے کہ تیز ترین چارجنگ سے فون کی اوریجنل اور قیمتی بیٹری پر کوئی مضر اثر نہیں ہوگا۔ ۔