چینی بینکوں نے شمالی کوریا کے اثاثے منجمد کردیئے

منگل 23 فروری 2016 09:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء) چین کے سب سے بڑے انڈسٹریل اور کمرشل بینک آف چائنہ سمیت دیگر بینکوں نے شمالی کوریا کے اثاثے منجمد کردیئے۔

(جاری ہے)

سیئول کے ایک اخبارکی رپورٹ میں آئی سی بی سی کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دسمبر سے بینک نے شمالی کوریائی ناموں کے ساتھ اکاؤنٹس کے تمام ڈیپازٹ اور غیر ملکی کرنسیوں کی منتقلی ملتوی کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک نے اس اقدام کی وجہ نہیں بتائی ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بھی کہنا ہے کہ انہیں فوری طور پر اس معاملے کی وجہ بارے علم نہیں ہوسکا۔