مقبوضہ کشمیر حملے ،فوج کی نا کا می چھپا نے کے لئے وزیردفاع کی روایتی بڑھکیں ،بھارت پر حملہ کرنے والوں کو اسی انداز میں جواب ملے گا،امریکی طرز کی کارروائی کی جاسکتی ہے ،چین اورپاکستان کو خطرہ نہیں مانتے ،بھارتی وزیر دفاع کا انٹرویو

منگل 23 فروری 2016 09:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ناکامی چھپانے کے لئے بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر نے پاکستان اور چین کیخلاف حسب روایت بڑھکیں مارنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان میں پٹھان کوٹ حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کو پہلا سٹیپ قرار دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین یا پاکستان کو خطرہ نہیں مانتے ، سیاچن سے متعلق وہی فیصلہ ہوگا جو بھارت کے حق میں ہوگا۔ بھارت پر حملہ کرنیوالوں کو اسی انداز میں جواب ملے گا جیسے وہ ہم پر حملے کریں گے اور امریکی طرز کی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے ۔واضح رہے کہ جنگجوؤں نے پہلے پٹھان کوٹ میں تگنی کا ناچ نچایا اور پھر مقبوضہ کشمیر میں اپنا وار دکھایا۔ فورسز سے کچھ نہ بن پڑا تو منتری مہاراج غصے میں آپے سے ہی باہر ہوگئے۔