پاکستان اور قطر کا دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،آرمی چیف سے امیر قطر ،قطری وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور بری افواج کے کمانڈر سے ملاقاتیں ،خطے کی سکیورٹی صورتحال‘ سلامتی اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

منگل 23 فروری 2016 09:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2016ء) پاکستان اور قطر نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا گزشتہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ا میر قطر شیخ تمیم بن حمد اثانی ‘ قطر وزیراعظم شیخ عبدالله بن نصیر ‘ وزیر دفاع اور بری افواج کے کمانڈر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

دونون رہنماؤں نے خطے کی سکیورٹی صورتحال‘ سلامتی اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے قطر امن کے ذریعے افغان مصالحتی عمل سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت کی۔ قطر نے علاقائی استحکام انسداد دہشت گردی کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔