چھٹی خانہ و مردم شماری کا فارم آؤٹ ہوگیا ، فارم میں خواجہ سراوٴں کا کوئی خانہ نہیں ہو گا، لاکھوں خواجہ سراوٴں کا ذکر کس جنس، کس آباد ی میں ہو گا، ابھی کچھ معلوم نہیں

پیر 22 فروری 2016 09:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء) چھٹی خانہ و مردم شماری کے فارم میں شہریوں سے درجن بھر سے زائد معلومات حاصل کر کے فارم میں اندراج کیا جائے گا۔ اس فارم میں جنس کے حوالے سے مرد اور عورت کا ہی آپشن رکھا گیا ہے، خواجہ سراوٴں کا اس فارم میں کوئی خانہ نہیں ہے۔ دیگر معلومات میں گھرانے کے افراد، سربراہ سے رشتہ، جنس اور عمر کے خانے رکھے گئے ہیں۔

ازواجی حیثیت، مذہب، مادری زبان، قومیت بارے استفسار کے خانے بھی فارم میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خواندگی، پاس شدہ تعلیمی درجہ، گزشتہ درجے کے بارے میں کام کی نوعیت کا بھی استفسار ہو گا جبکہ خانہ شماری میں رہائشی نوعیت، گھر کے کمروں کی تعداد کا بھی خانہ رکھا گیا ہے۔ پینے کے پانی کا ذریعہ، روشنی، ایندھن کا بھی ذریعہ معلوم کیا جائے گا۔ غسل خانہ، بیت الخلاء بارے بھی استفسار کیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ میں ریڈیو، ٹی وی، اخبار یا کس ذرائع کا استمعال کرتے ہیں اس بارے میں بھی پوچھا جائے گا۔ گھر کے بیرون ملک مقیم افراد کی تعداد بارے بھی معلومات کا حصول فارم میں شامل ہے

متعلقہ عنوان :