ڈیرہ مرادجمالی،درندہ صفت افرادنے 8سالہ بچے کوجنسی زیادتی کے بعدبیدردی سے قتل کردیا،لاش صبح نالے سے ملی، آصف علی کے منہ اورپیشانی پرخنجروں کے وار،گلہ دباکرقتل کیاگیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ،مشیروزیراعلیٰ حاجی محمدلہڑی کا واقعہ کانوٹس ، ملزمان کی گرفتاری کاحکم،یا،پولیس نے 3مشتبہ افرادکوگرفتارجبکہ دیگرکی تلاش شروع کردی

پیر 22 فروری 2016 09:45

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء ) ڈیرہ مرادجمالی میں درندہ صفت افرادنے آٹھ سالہ بچہ سے جنسی زیادتی کرنے کے بعد بے دردی کے ساتھ گلہ گھونٹ کر خنجروں سے وار کرکے اسے قتل کردیاگیا وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر حاجی محمد لہڑی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طورپرملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیاپولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے وارڈنمبرسات کے رہائشی عبدالنبی لہڑی کے آٹھ سالہ بیٹے آصف علی جو گزشتہ ایک روزسے لاپتہ ہوگئے تھے آج صبح اس کی لاش ایک پانی کے نالے سے برآمدکرلی اورلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال لایا گیا ڈاکٹرپولیس سرجن محمد ابرہیم کنڈرانی کے مطابق بچے کی عمر سات سے آٹھ سال ہے اسے جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا بچے کے منہ اورپیشانی پر خنجرسے وارکرکے گلہ دبا کرقتل کیا گیا اوراسے پانی نالے میں پھینک دیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیرحاجی محمد لہڑی،ایس ایس پی ملک سلیم لہڑی اوربڑی تعدادمیں بچے کے عزیزواقارب سول ہسپتال پہنچ گئے صوبائی مشیر نے معصوم بچے کے ورثہ اظہارہمدردی کی اورانصاف کی یقین دیہانی کروائی اورفوری طور پر ملزمان کی گرفتارکا حکم دے دیا پولیس نے کاروائی کرکے تین مشتبہ افرادکو گرفتارکرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی

متعلقہ عنوان :