خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پیر 22 فروری 2016 09:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ور د کرتے ہوئے گھروں اور تجارتی مراکزسے باہر نکل آئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں ساوات ، چترال ، دیر ، لوئر اور اپر دیر ، بٹگرام ، مردان م،ایبٹ آباد ، مانسرہ ، شانگلہ ، مینگورہ ، بٹ خیل ، ملاکنڈ ڈیویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں اور تجارتی مراکز سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے میدان میں کھڑے ہو کر اپنے پیاروں سے خیریت دریافت کرنے کے لیے رابطے کرتے رہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 157 کلو میٹر سے تھی جبکہ ریکٹر سکیل پر شدت 5.9ریکارڈ کی گئی ہے اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے ۔