تیل کی پیداوار منجمدکرنے کے معاہدے سے عالمی سطح پر سرمایہ کار وں کو نقصان کا سامنا ،عالمی طاقتوں کے مابین تیل کی پیداوار منجمد کرنے کا معاہدہ بے وقت ہے،فار یکس ٹائم کی رپورٹ

پیر 22 فروری 2016 09:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2016ء) بین الاقوامی ادارے فار یکس ٹائم نے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کو ہونے والے بڑے نقصان کا ذمہ دار روس اور سعود ی عرب کے مابین تیل کی پیداوار منجمد کرنے کے معاہدوں کو قرار دیا ہے ۔ فار یکس ٹائم کے ریسرچ اینالسٹ لقمان اوٹنگا کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روس اور سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار منجمد کرنے کے معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں میں خطرناک حد تک کمی آئی جس کی وجہ سے سرمایہ کار بڑے نقصان کا شکار ہوئے۔

(جاری ہے)

نہ صرف پیداوار کو جنوری 2016 تک کی ریکارڈ سطح پر منجمد کیا گیا جس کا زائد رسد پر بہت کم اثر ہوگا بلکہ پیدوار منجمد کرنے کی اس بے معنی عمل کو دیگر پیدواوار کنندگان کے علاقے میں بھی کارآمد کرار دیا گیا ہے۔دونوں ممالک کے مابین معاہدے کے بعد تیل کے پیداوار کنندگان کی جانب سے تعاون کرنے کی صلاحیت میں سرمایہ کاروں کا یقین کم ہو رہا ہے جو کہ نقصان کی بنیادی وجہ ہے ۔پیداوار کے منجمد کرنے کے زیرالتواء عمل کی راہ میں رکاوٹیں بھی بڑھ رہی ہیں کیونکہ ایران مارکیٹ میں اپنا حصہ دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ عراق کی پیداوار بھی اپنی بالائی سطح پر ہے کیونکہ اُسے کئی سال سے جاری فسادات کے نتیجے میں آمدنی درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :