”تمہارے جسم میں بدروحیں ہیں بیٹے کی قربانی دو “ ماں نے جعلی پیر کے کہنے پر 11سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا

اتوار 21 فروری 2016 10:36

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء) فیروز والا میں توہم پرستی انتہاء کو پہنچ گئی ، جعلی پیر کے کہنے پر ماں نے گیارہ سالہ بیٹے کو پھندا لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس نے ماں و گرفتار کرلیا ، جعلی پیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں جعلی پیر کی باتوں میں آکر توہم پرست ماں نے اپنے معصوم گیارہ سالہ بیٹے عمیر کو گلے میں پھندا لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق جعلی پیر نے شبانہ کو کہا کہ تمہارے جسم میں بدروحیں ہیں جن کو نکالنے کیلئے اپنے بیٹے کی ” بلّی “ دینا ہوگی جس پر ماں نے اپنے بیٹے کو پھندا لگا کر ہلاک کردیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم شبانہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا جبکہ جعلی پیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی مقتول کی ماں سگی ہے یا سوتیلی اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتولہ ذہنی مریضہ ہے۔