نوشہرہ ، جنگل سے دودوستوں کی تشددزدہ اور گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد،3نامزدملزمان نے عورت کی آوازمیں دونوں کورنگ روڈپربلایا،پہنچنے پرملزمان نے گن پوائنٹ پرکارمیں اغواء کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کیا،مقتولین پرشدیدجسمانی تشدد،رسی اورگولیوں کے نشانات ،پوسٹ مارٹم رپورٹ،پولیس نے شناخت کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،گرفتاری کے لئے چھاپے شروع

اتوار 21 فروری 2016 10:24

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء) نوشہرہ کے علاقے جبہ داؤد زئی اکبرپورہ کے جنگل سے دو دوستوں کی ہاتھ پاوں بندھی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد۔پولیس کے مطابق تین ملزمان نے خاتون کی آواز میں موبائل کال پر ددنوں دوستوں کو رنگ روڑ پر بلایا دونوں دوست موٹرسائکل پر مقررہ جگہ پر پہنچ گئے تو موٹرکارمیں سوار تین مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ کو ان کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولین کی لاشوں پر گولیوں کے نشانات کے علاوہ شدید جسمانی تشدد اور رسی کے نشانات موجود تھے۔پولیس تھانہ اکبرپورہ کے مطابق مقتولین مسمی قاضی شایان اور ضیاء الرحمن جگری دوست تھے۔بازارجاتے ہوئے لاپتہ ہوئے۔اکبرپورہ کے نواحی علاقے جبہ داود زئی کے مقامی لوگوں نے مقتولین کی نعشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوع سے دونوں نوجوانوں کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشدمموریل ہسپتال پنی منتقل کیا۔

(جاری ہے)

پوسٹ مارٹم کے بعد شناخت ہونے پر دونوں نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ نیک زمان کے مطابق مقتول قاضی شایان کے والد قاضی سراج ولد قاضی عبدالصمد سکنہ بڈھنی پشاورکی رپورٹ پر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے جبہ داود زئی کے جنگل میں مقامی لوگوں نے دو نوجوانوں کی گولیوں سے چھنی نعشیں دیکھ کر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تھانہ اکبرپورہ پولیس کے ایس ایچ او نیک زمان نے بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر دونوں مقتولین کی نعشیں تحویل میں لی۔

پوسٹ مارٹم کے لیے دونوں مقتولین کو میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کی شناخت مسمی قاضی شایان ولد قاضی سراج سکنہ بڈھنی عمر ۲۲ سال اور مقتول مسمی میاں ضیا  الرحمن ولد محمد سلیم سکنہ موسیٰ زئی پشاور عمر ۲۴ سال کے نام سے ہوئی ۔اکبرپورہ پولیس نے پشاور پولیس سے رابطہ کرکے ورثا کو شناخت کرنے کے لیے میاں راشدمموریل ہسپتال پبی بلایا۔

ورثا  نے دونوں کی شناخت کرلیا،پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں مقتولین کی نعشیں ورثا کے حوالے کردیا۔مقتول قاضی شایان کے والد قاضی سراج کے مطابق ملزمان وارث خان عرف بڈھا ولد مثل خان،مسمی اورنگزیب ولد یعقوب اور ظہور ولد اطلس سکنہ بڈھنی پشاور نے میرے بیٹے اور اس کے دوست ضیا الرحمن کو آغوا کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کیاہے ملزمان اورنگزیب سے ہماری خاندانی قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔ تھانہ اکبرپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئے ہیں

متعلقہ عنوان :