داعش نے خود کش حملوں کے لئے بچوں کا استعمال بڑھا دیا ، رپورٹ

اتوار 21 فروری 2016 10:46

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء) داعش نے خود کش حملوں کیلئے بچوں کا استعمال بڑھا دیا ۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی سروے رپورٹ کے مطابق داعش نے خود کش مشنز کیلئے بچوں کی بھرتیوں میں اضافہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ حلب میں خود کش حملہ ایسا 89 واں کیس ہے جو داعش کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے خود کش حملوں کیلئے بچوں کے استعمال کا عکاس ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان اور بچے بھرتی کیلئے داعش کی ترجیح ہے رپورٹ کے مطابق متعدد تصاویر اور ویڈیوز اس بات کی واضح عکاس ہے کہ داعش خود کش حملوں کیلئے زیادہ سے زیادہ بچوں کا استعمال کررہی ہے

متعلقہ عنوان :