جاپانی کمپنی یونیکلو اسلامی ملبوسات کے جدید ڈیزائین متعارف کرائے گی

اتوار 21 فروری 2016 10:39

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء) ملبوسات کے جاپانی مقبول برانڈ یونیکلو جو اپنے آرام دہ ملبوسات کے لئے مشہور ہے اب اسلامی ملبوسات کی کلیکشن متعارف کرا رہی ہے۔کمپنی نے برطانیہ میں رہنے والی جاپانی نثراد مسلمان ڈیزائنر ہنا تجیما کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس کمپنی کے لئے حجابوں اور اسکارفوں کی کلیکشن ڈیزائن کی جسے اس ما ہ متعارف کرایا گیا۔ ڈیزائنر ہنا تجیما نے کہا کہ شرم و حیا ایک اہم فطری وصف ہے، ہر انسان اپنے لئے خود فیصلہ کرتا ہے کہ وہ کیسے دکھے گا۔ اس کلیکشن کا مقصد یہ ہے کہ ہر انسان مختلف عناصر اکٹھا کر کے اپنا منفرد سٹائل تیار کرے۔