بحرین‘ 2011ء کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر مظاہرے‘ متعدد مظاہرین گرفتار

اتوار 21 فروری 2016 10:39

مانامہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء) بحرین بھر میں 2011ء کے مقبول انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر تازہ مظاہرے کئے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت مانامہ کے باہر ابوصائب گاؤں میں ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے اعلیٰ سطحی شیعہ رہنما شیخ علی سلمان اور دیگر سیاسی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور زیر حراست رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر آنسو گیس پھینکی اور لاٹھی جارچ بھی کیا۔ فورسز نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔