یمن‘ باغی فورسز کے دو مختلف حملوں میں 24 سعودی فوجی ہلاک‘ تین گاڑیاں تباہ

اتوار 21 فروری 2016 10:39

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء) یمن میں باغیوں نے دو مختلف حملوں میں 24 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے شمالی صوبہ جاؤف میں حملہ کیا اور 23 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ انکی تین گاڑیاں بھی تباہ کر دیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جنوب مغربی صوبہ جیزان میں بھی فوجی اڈے پر اتحادی فوج کے حملے کے دوران جوابی کارروائی میں یمنی فورسز نے ایک سعودی فوجی کو ہلاک کر دیا۔