اگر حکومت سندھ کوکسی کیس میں ایف آئی اے کے کردار پر تحفظات ہیں تو وہ اس کے خلاف عدالت جا سکتی ہے، وزیرِداخلہ نے ایک مخصوص کیس کیلئے نہیں بلکہ اپنے اڑھائی سالہ دور کے تمام ایف آئی اے کیسز کی عدالتی سکروٹنی کرانے کی دعوت دی تھی، پی پی پی کے لیڈر بار بار ایف آئی اے پر بلا جواز تنقید کرکے کرپشن کیسز میں ایف آئی اے کی تفتیش کو متنازع بنا رہے تھے، وزیرِداخلہ نے اس تناظر میں زرداری صاحب کو دعوت دی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو اس حوالے سے تما م ایف آئی اے کیسز کی عدالتی سکروٹنی کیلئے تیار ہیں کہ یہ تمام کیسز سیاسی مصلحت سے پاک ہیں،ترجمان وزارت داخلہ

اتوار 21 فروری 2016 11:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت سندھ کوکسی کیس میں ایف آئی اے کے کردار پر تحفظات ہیں تو وہ اس کے خلاف عدالت جا سکتی ہے۔ہفتہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِداخلہ نے ایک مخصوص کیس کیلئے نہیں بلکہ اپنے اڑھائی سالہ دور کے تمام ایف آئی اے کیسز کی عدالتی سکروٹنی کرانے کی دعوت دی تھی، پی پی پی کے لیڈر بار بار ایف آئی اے پر بلا جواز تنقید کرکے کرپشن کیسز میں ایف آئی اے کی تفتیش کو متنازع بنا رہے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ وزیرِداخلہ نے اس تناظر میں زرداری صاحب کو دعوت دی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو اس حوالے سے تما م ایف آئی اے کیسز کی عدالتی سکروٹنی کیلئے تیار ہیں کہ یہ تمام کیسز سیاسی مصلحت سے پاک ہیں ۔ اگر حکومت سندھ کوکے ایم سی کیس میں ایف آئی اے کے کردار پر تحفظات ہیں تو وہ اس کے خلاف عدالت جا سکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزارتِ داخلہ کی طرف سے وزیرِداخلہ کی اس دعوت کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ اگر پی پی پی لیڈر شپ چاہیے تو اگلے ہفتے ہی عدالتی کمیشن اور سکروٹنی کی درخواست دی جاسکتی ہے ۔