ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کا معیارزندگی بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کرے، چیف جسٹس آف پاکستان، پیشہ طب اور قانون کمائی کا ذریعہ نہیں ہونا چاہئے، طبی سہولیات کی فراہمی میں حکومت ناکام ہے، گھوسٹ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہی ہیں جس سے کراچی جیسے بڑے شہر سمیت سندھ بھر میں عطائی ڈاکٹرز معصوم اور غریب عوام کی جانوں مال سے کھیل رہے ہیں، ان معاملات کا حکومت کو نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کرنا چاہئے، حکومت کو آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہئے،جسٹس انور ظہیر جمالی کا لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے 15ویں کانوکیشن کی تقریب سے خطاب

اتوار 21 فروری 2016 10:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کا معیارزندگی بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے، پیشہ طب اور قانون کمائی کا ذریعہ نہیں ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے 15ویں کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں حکومت ناکام ہے جبکہ گھوسٹ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہی ہیں جس کی وجہ سے کراچی جیسے بڑے شہر سمیت سندھ بھر میں عطائی ڈاکٹرز معصوم اور غریب عوام کی جانوں مال سے کھیل رہے ہیں ان معاملات کا حکومت کو نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کرنا چاہئے حکومت کو آئین کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی میں سپریم کورٹ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مکمل انصاف فراہم کریں کیوں کہ میں خود اس اصول پر کار بند رہنے کا قائل ہوں شعبہ طب اور قانون دنیا میں معزز پیشے قرار دیئے گئے ہین اس موقع پر انہوں نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کی کار کردگی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ یہ فخر کی بات ہیں کہ لمس کا شمار ملک کی واحد آئی او سی سرٹیفائڈ یونیورسٹیوں میں ہوتا ہیں انہوں نے کانوکیشن میں گولڈ میڈل سلور میڈل سمیت دیگر ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات سمیت ان کے والدین کو بھی مبارک باد پیش کی ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادنے کہا کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے ضرور گزر رہا ہیں لیکن ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہئے ہمارا دشمن نہ نظر آنے والا دشمن ہیں لیکن ہماری افواج اور سیکورٹی ادارے انہیں چن چن کر ختم کر رہے ہیں اور ان اداروں کے جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ہمیں ایک قومی جزبے کے تحت مل کر ملک اور قوم کی خدمت کرنی ہیں تا کہ ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر سکے اس موقع پر انہوں نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے طلبہ و طالبات کو پیغام دیا کہ وہ بلا رنگ و نسل و تفریق کے خدمت کو اپنا شعار بنائے انہون نے لمس کی جانب سے ہر مشکل حالات اور قدرتی آفات مین متاثرین اور غریبوں کی مدد کی تعریف کی ۔

۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کو لمس کی سالانہ کار کردگی سے آگاہ کیا تقریب کے آغاز پر سانحہ باچہ خان یونیورسٹی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تقریب کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس امیر مسلم ہانی اور وائس چانسلر ڈاکٹڑ نوشاد احمد شیخ نے911ایم بی بی ایس ،بی ڈی ایس ،نرسنگ ،اور پوسٹ گریجوٹ طلبہ و طالبات کو ڈگریاں جبکہ بہترین کار کردگی پر گولڈ میڈل اور سلور میڈل دیئے جبکہ تقریب میں سندھ ہائی کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے ججز اور مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرو آفسران سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔