ایشیاء کپ ٹی 20 کوالیفائنگ راؤنڈ، پہلے میچ میں یو اے ای نے افغانستان کو 16 رنز سے ہرا دیا، مین راؤنڈ کیلئے پوزیشن مستحکم

ہفتہ 20 فروری 2016 08:08

فتح اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء)ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ پہلے میچ میں یو اے ای نے افغانستان کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ میں جاری ایشیاء کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ کے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ اوپنر روحان مصطفیٰ نے 77 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 160 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے کریم صادق نے 72 رنز اسکور کئے۔ اس فتح کے بعد یو اے ای کی مین راوٴنڈ کیلئے پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :