کراچی،کلفٹن میں ماں کو قتل کرنے والے بد نصیب بیٹے نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا

ہفتہ 20 فروری 2016 08:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء)کراچی کے علاقے کلفٹن میں ماں کو قتل کرنے والے بد نصیب بیٹے نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔ قاتل کا کہنا ہے کہ روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر ماں کو قتل کیا۔بدنصیب شقی القلب غلام ربانی نے دنیا میں ہی اپنی جنت کو کھو دیا۔والدہ کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے ابدی نیند سلانے والے بے رحم قاتل بیٹے نے پولیس کا اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

(جاری ہے)

ملزم کا کہنا ہے کہ اس کی ماں اور اہلیہ اس کی بہن کیخلاف تھے۔ تنگ آکر اہلیہ کو پہلے ہی طلاق د ے چکا ،روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر ماں کو قتل کر ڈالا۔ پولیس نے گزشتہ روز آلہ قتل کے ساتھ کلفٹن میں واقع اس کے اپارٹمنٹ اس ہولناک واردات کے بعد گرفتار کیا تھا۔اس وقت بھی ملزم کے ہاتھ ماں کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق غلام ربانی اسٹیٹ بنک کے فنانس ڈپارٹمنٹ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :