رانا ثناء اللہ نے اونج لائن ٹرین پر قبرستان کے فنڈز لگانے کا ہمار اموقف تسلیم کرلیا ،نوشین حامد

ہفتہ 20 فروری 2016 08:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ پر اپوزیشن کے موقف کی فتح ہوئی ہے ، پنجاب حکومت نے تسلیم کرلیا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر صحت ،تعلیم،زراعت ،قبرستان کے فنڈز خرچ کئے گئے ہیں ،پنجاب اسمبلی میں وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے ہمارا موقف تسلیم کرلیا ہے ،جو حکومت قبرستان کے فنڈز اپنے مفاد کے منصوبوں پر خرچ کرے وہ عوامی نہیں ہوسکتی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے روز نئے اعلانات کرتی ہے ،عوام فاقوں سے مررہے ہیں اور یہاں اورنج لائن ٹرین چلائی جارہی ہے ،اس ٹرین کے متاثرین سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ،انہوں نے کہاکہ چندماہ قبل سیاسی فلم چلا کر گھی کی قیمت میں پندرا روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا لیکن اب گھی کی قیمت پندرا روپے فی کلو اضافہ ہوچکا ہے،دالوں کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ ہوگیا اور چینی کی قیمت میں تو روزاضافہ ہوتا ہے ،پنجاب میں منی بجٹ لا کر عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقر ار رکھنا مشکل بنادیا گیا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت نئے ٹیکس لگا کر عوام کی جیبیوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے اور دوسری طرف اشیاء صرف کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے ،پنجاب میں سیاستدانوں کی نہیں سیاسی اداکاروں کی حکو مت ہے ،جن نے نزدیک صرف اونج لائن ٹرین پراجیکٹ ہی سب کچھ ہے ،بین الاقوامی منڈی میں پٹرول مصنوعات کی قیمت میں کمی ہوئی لیکن یہاں اس تناسب سے کمی نہ کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا ،اب چاول کی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے

متعلقہ عنوان :