بھارت: غیر شادی شدہ خواتین کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد ،پنچائت کا پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین پر 2100 روپے جرمانہ، خبر دینے والے کو 200 روپے انعام دینے کا اعلان

ہفتہ 20 فروری 2016 08:16

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء) بھارتی ریاست گجرات میں پنچائت نے غیر شادی شدہ خواتین پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں غیر شادی شدہ خواتین پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی لڑکی پابندی کی خلاف ورزی کرے گی اس پر 2100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ پنچائت نے خلاف ورزی کی خبر دینے والے کو 200 روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گاوٴں کے سرپنج دیوشی وانکر نے کہا لڑکیوں کو موبائل فون کی کیا ضرورت؟ انٹرنیٹ متوسط طبقے پر مبنی ہماری برادری کے وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔تاہم پنچائت کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی رشتہ دار کسی لڑکی سے بات کرنا چاہے تو اس موقع پر وہ والدین کا فون استعمال کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :