وزن گھٹاوگے تو ہی ترقی پاو گے، ملائیشین پولیس اہلکاروں کو وارننگ

ہفتہ 20 فروری 2016 08:13

کولا لمپور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء )ملائیشیا کے پولیس ڈپارٹمنٹ نے ہزاروں پولیس اہلکاروں کو وزن کم کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ ماہ موٹاپے کے شکار ہزاروں پولیس اہلکاروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے وارننگ دی ہے کہ اگر چند ماہ میں وزن کم نہ کیا تو ترقیاں روک دی جائیں گی۔پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق موٹے اہلکاروں کی وجہ سے ہر ماہ ڈپارٹمنٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اور ان اہلکاروں کی وجہ سے جرائم کو قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سخت احکامات موصول ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں نے وزن کم کرنے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ ورزش شروع کردی ہے -

متعلقہ عنوان :