صدر اوباما نے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیئے، پابندیاں جوہری اور راکٹ تجربہ کرنے کے باعث عائد کی گئیں۔ وائٹ ہاوٴس

ہفتہ 20 فروری 2016 08:13

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء )امریکی صدر با ر اک اوباما نے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیئے۔ پابندیاں جوہری اور راکٹ تجربہ کرنے کے باعث عائد کی گئیں۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق بل کے تحت شمالی کوریا پر پابندیاں مزید سخت ہو جائیں گی۔ کانگریس پہلے ہی بل پاس کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا پر جوہری اور راکٹ تجربہ کرنے پر پابندیاں سخت کی جا رہی ہیں۔ پابندیوں کا اطلاق ہر اس شخص اور ادارے پر ہو گا جو شمالی کوریا میں سامان یا بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق ٹیکنالوجی درآمد کرے گا۔ پابندیوں کے تحت شمالی کوریا کے پیسے کے حصول کو مزید سخت کیا جائے گا۔ شمالی کوریا کی آمدنی کے ذرائع منی لانڈرنگ اور منشیات فروشی ہے۔

متعلقہ عنوان :