غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ، مخصوص عناصر مذموم مقاصدکیلئے پیمرا کا نام استعمال کر رہے ہیں:پیمرا

ہفتہ 20 فروری 2016 08:29

اسلام آبا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2016ء )پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کہا ہے کہ مخصوص عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے پیمرا کا نام استعمال کر رہے ہیں،کسی بھی غیر قانونی، غیر شفاف اور پس پردہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں پیمرا کا کہنا ہے کہ وہ میڈیا یا میڈیا پرسنز سے متعلق کسی بھی غیر قانونی، غیر شفاف اور کسی بھی پس پردہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے، مخصوص عناصر غلط تاثر پھیلا رہے ہیں کہ پیمرا ٹی وی چینلز کے پروگراموں کو بند کرنے یا ٹی وی اینکر پرسنز کو ایک چینل سے دوسرے چینل سے منتقل کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔

پیمرا آئین، پارلیمنٹ، قانون، جوڈیشری اور عوام کے سامنے اپنے تمام اعمال کا جواب دہ ہے۔ پیمرا نے عوام کو اپنے فیصلوں، مشوروں، وارننگز، شوکاز نوٹسز، سزاؤں، ٹی وی چینلز کے لائسنس معطل کرنے یا دیگر کارروائیوں سے آگاہ کرنے کیلئے شفاف طریقہ کار واضح کر رکھا ہے۔ پیمرا نے جو بھی کارروائی کی یا مستقبل میں کرے گا تو وہ شفاف اور قانونی عمل کے ذریعے ہو گی

متعلقہ عنوان :