انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن دبئی ٹریفک سے تنگ، فضائی روٹ استعمال کرنے لگے

جمعہ 19 فروری 2016 09:14

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2016ء)انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن گزشتہ روز دوپہر سڑک سے سفر کرنے کے بجائے بذریعہ ہیلی کاپٹر اپنی منزل پر پہنچے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے 35 سالہ کھلاڑی نے فضائی سفر کی تصاویر اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ موثر خدمات فراہم کرنے پر مقامی کمپنی کے شکر گزار ہیں۔